جہلم
جہلم میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے جدید طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے
جہلم(ملک وسیم اختر ) جہلم میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے جدید طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے سڑکوں، گلیوں اور عوامی مقامات سے کچرا مکمل طور پر صاف کیا جا رہا ہے۔ صفائی کے بعد کی صورتحال میں شہریوں کو نہ صرف بہتر اور صاف ستھرا ماحول ملا ہے بلکہ یہ تبدیلی ان علاقوں کی خوبصورتی اور عوامی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو رہی ہے،شہری صفائی کے اس عمل میں انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں، کچرا مقررہ جگہوں پر ڈالیں اور صفائی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے حصے کا کام کریں۔ 



