جہلم

جہلم (عبدالرحمن قادری ):5 فروری یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر تنظیم مغلیہ جہلم رجسٹرڈ کے زیرِ اہتمام

یومِ یکجہتیٔ کشمیر: تنظیم مغلیہ جہلم کے زیرِ اہتمام ڈی سی ہاؤسنگ جہلم میں پروقار تقریب، کشمیری عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتی

جہلم (عبدالرحمن قادری ):5 فروری یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر تنظیم مغلیہ جہلم رجسٹرڈ کے زیرِ اہتمام ڈی سی ہاؤسنگ جہلم میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی، عزم اور حمایت کا بھرپور اظہار کیا گیا۔ تقریب میں شرکاء نے دنیا کو واضح پیغام دیا کہ آج کا دن مظلوم کشمیری عوام کے حق میں آواز بلند کرنے، ان کی جدوجہدِ آزادی کی حمایت اور ان پر ہونے والے ظلم و جبر کے خلاف احتجاج کا دن ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں یومِ یکجہتیٔ کشمیر اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ کشمیریوں کو ان کا جائز حقِ خودارادیت ہر صورت ملنا چاہیے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری خاتمہ ہونا چاہیے۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ان کی آزادی، عزت اور انصاف کی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
شرکاء نے افواجِ پاکستان سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے “پاکستان زندہ باد”، “کشمیر ہماری شہ رگ ہے” اور “ہماری شان افواجِ پاکستان” کے نعرے لگائے، جبکہ “مغل اتحاد زندہ باد” کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔تقریب سے خطاب کرنے والوں میں میاں نعیم بشیر مغل، ندیم ساجد مغل، عامر سلیم میر، مرزا شاہد محمود ناگی، جمیل میر، نوید طالب مغل، جرار میر، مرزا رحمان بیگ، کامران محبوب مغل، شان مغل، مرزا خالد، انس حیدر میر، رضوان مغل، کفیل مغل، سمیر ساجد مغل، عبداللہ مغل، جبران میر، ریان میر، شیخ شاید، وحید ڈار اور حسیب میر شامل تھے۔ آخر میں کشمیری عوام کے لیے خصوصی دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد حق، امن اور آزادی نصیب فرمائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You