جہلم

جہلم (عبدالرحمن قادری) پولیس نے گزشتہ 10 دنوں کے دوران ضلع بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم

جہلم پولیس کا غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 10 روز میں 08 افغان باشندے گرفتار

جہلم (عبدالرحمن قادری) پولیس نے گزشتہ 10 دنوں کے دوران ضلع بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بڑی کارروائیاں کی ہیں۔ مختلف تھانہ جات کی پولیس نے کارروائیوں کے دوران 08 غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار غیر ملکی باشندوں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ان سے مزید تفتیش اور چھان بین بھی جاری ہے تاکہ دیگر ممکنہ خلاف ورزیوں کا سراغ لگایا جا سکے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے اس حوالے سے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی اور قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضلع میں امن و امان کے قیام اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You