ہمیں پارٹی قائدین کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔ڈاکٹر عالمزیب خان مہمند

ہمیں پارٹی قائدین کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔ڈاکٹر عالمزیب خان مہمند
پاکستان پیپلزپارٹی کا مشن ملک کو بحران سے نکالنا ہے۔شمولیتی تقریب سے ڈاکٹر عالمزیب خان مہمند کی خطاب
مہمند(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق آج ڈاکٹر عالم زیب مہمند پاکستان پیپلز پارٹی ، ملک اسرائیل صافی صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع مہمند، فضل ہادی مہمند پاکستان پیپلز پارٹی ، اشرف علی خان پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت میں گاؤں کریڑائی تحصیل یکا غونڈ ضلع مہمند میں ایک اہم سیاسی پیش رفت سامنے آئی۔ اس موقع پر شاہ نواز خان، ملک شفیق خان اور الطاف خان نے اپنے پورے خاندان سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔سب گاؤں والوں نے ڈاکٹر عالم زیب مہمند اور دوسرے پارٹی قائدین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی منشور کے لیے بھرپور جدوجہد کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و سابق ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک خیبرپختونخوا ڈاکٹر عالمزیب خان مہمند نے کہا کہ ہمیں پارٹی قائدین کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا مشن ملک کو بحران سے نکالنا ہے۔



