جہلم

جہلم (عبدالرحمن قادری) پولیس نے ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندی کا سلسلہ جاری

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایات پر ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشنز و ناکہ بندی

جہلم (عبدالرحمن قادری) پولیس نے ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندی کا سلسلہ جاری رکھا۔ پولیس کی جانب سے ضلع کے 10 مختلف مقامات پر سرچ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران 156 گھروں اور 278 افراد کو چیک کیا گیا۔
سرچ آپریشنز کا مقصد دہشت گردوں، جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری ملزمان کی سرکوبی کے ساتھ ساتھ اہم سرکاری و نجی تنصیبات کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانا تھا۔ دورانِ آپریشن شہریوں کی پولیس ایپلیکیشن کے ذریعے ویری فکیشن کی گئی جبکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سپیشل ناکہ بندی کر کے مشکوک افراد اور گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق یہ سرچ آپریشنز مجرمان اشتہاریوں، جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کی گرفتاری کے لیے کیے گئے۔ ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشنز کا بنیادی مقصد ناجائز اسلحہ اور منشیات کی برآمدگی، سماج دشمن عناصر کی سرکوبی اور شرپسندوں کو ان کے مذموم عزائم پر عمل پیرا ہونے سے باز رکھنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے ایسے اقدامات آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You