جہلم

جہلم (عبدالرحمن قادری )فروٹ کے ڈبوں میں جعلی سگریٹ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 440

جہلم (عبدالرحمن قادری )فروٹ کے ڈبوں میں جعلی سگریٹ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 440 پیکٹس ضبط ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر جہلم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے فروٹ کے ڈبوں میں چھپا کر جعلی اور غیر قانونی سگریٹ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔کارروائی ایکسائز ٹیم کے افسران مدثر رضا گوندل اور ناصر صدیق انسپکٹرز کی نگرانی میں ڈرامائی انداز میں عمل میں لائی گئی۔چھاپے کے دوران فروٹ کے ڈبوں کی تلاشی لینے پر جعلی اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ کے 440 پیکٹس برآمد کر کے قبضے میں لے لیے گئے۔ایکسائز حکام کے مطابق ضبط شدہ سگریٹ غیر قانونی طور پر مارکیٹ میں سپلائی کیے جانے تھے، تاہم بروقت کارروائی کے باعث قومی خزانے کو نقصان سے بچا لیا گیا۔حکام نے واضح کیا ہے کہ جعلی اور غیر قانونی مصنوعات کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کیا جائے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You