جہلم: (عبدالرحمن قادری )انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی سربراہی میں پولیس لائن جہلم میں شاندار جنرل پریڈ، فٹنس اور نظم و ضبط کا عملی مظاہرہ


جہلم: (عبدالرحمن قادری )انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی سربراہی میں پولیس لائن جہلم میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ جنرل پریڈ میں ضلع بھر سے پولیس افسران و ملازمان، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس اور لیڈیز پولیس اہلکاروں نے بھرپور شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے سلامی کے بعد پریڈ کا باقاعدہ معائنہ کیا اور پریڈ میں شامل جوانوں کا ٹرن آؤٹ چیک کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس افسران و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس معاشرے میں امن و امان کے قیام کی ذمہ دار ہے اور جرائم کے مؤثر انسداد کے لیے پولیس افسران کا جسمانی طور پر فٹ، مستعد اور چاق و چوبند ہونا نہایت ضروری ہے۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ ایک منظم، باوقار اور تربیت یافتہ پولیس فورس ہی عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنا سکتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولیس میں نظم و ضبط، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جسمانی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے ایسی سرگرمیاں آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی۔
انہوں نے پولیس افسران و جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں دیانتداری، فرض شناسی اور قانون کے مطابق انجام دیں تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہو۔




