جہلم

جہلم (عبدالرحمان قادری ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایات پر تھانہ دینہ

تھانہ دینہ پولیس کی 2 بڑی کامیابیاں،جعلی شراب فیکٹری پکڑی گئی، 2022 سے مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

جہلم (عبدالرحمان قادری ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایات پر تھانہ دینہ پولیس نے ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ان کی ٹیم کی قیادت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے دو بڑی کامیابیاں حاصل کر لیں۔ پولیس نے ایک جانب جعلی شراب تیار کرنے کے کارخانہ پر چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسری کارروائی میں سال 2022 سے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ دینہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی شراب تیار کرنے والے کارخانہ پر چھاپہ مارا جہاں ملزم دیسی شراب تیار کر کے مختلف معروف برانڈز کے ناموں سے پیکنگ کر کے مارکیٹ میں سپلائی کر رہا تھا۔ پولیس نے موقع سے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 55 بوتلیں تیار شدہ شراب، بھاری مقدار میں خالی بوتلیں، مختلف برانڈز کے لیبل، پیکنگ کا سامان اور دیگر آلات برآمد کر لیے۔ ملزم کے خلاف تھانہ دینہ میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔دوسری کارروائی میں تھانہ دینہ پولیس نے جدید سائنٹیفک طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے سال 2022 سے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم طویل عرصہ سے قانون کی گرفت سے بچنے کے لیے روپوش تھا، جسے پولیس ٹیم نے کامیاب حکمت عملی کے تحت گرفتار کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ منشیات فروش اور جرائم پیشہ عناصر معاشرے کا ناسور ہیں، جن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اشتہاری اور سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔پولیس حکام کے مطابق ضلع بھر میں جرائم کے خاتمے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You