جہلم( عبدالرحمان قادری) پوٹھوہار ریجن محکمۂ جنگلات کے افسران کی جانب سے ڈویژنل فارسٹ آفیسر


جہلم( عبدالرحمان قادری) پوٹھوہار ریجن محکمۂ جنگلات کے افسران کی جانب سے ڈویژنل فارسٹ آفیسر سدھیر احمد مغل کے جہلم سےخوشاب تبادلے کے موقع پر ایک سادہ مگر نہایت باوقار اور یادگار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب فاریسٹ ریسٹ ہاؤس چنجی، تحصیل تلہ گنگ میں منعقد ہوئی، جس نے نہ صرف میزبانوں بلکہ شرکاء کے دلوں پر بھی گہرا اثر چھوڑاتقریب میں شوکت علی خان، چیف فاریسٹ آفیسرپوٹھوہار، ریجن،ڈی سی ایف اٹک، جہلم اور چکوال، اے سی ایف اور ایف پی او صاحبان سمیت محکمۂ جنگلات کے افسران و عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کا ماحول خلوص، محبت اور احترام سے بھرپور تھا، جو اس بات کا واضح ثبوت تھا کہ سدھیر احمد مغل نے اپنے دورِ تعیناتی میں نہ صرف پیشہ ورانہ خدمات انجام دیں بلکہ ماتحت عملے کے دل بھی جیتےاس موقع پر سدھیر احمد مغل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوٹھوہار فاریسٹ سرکل کی جانب سے ملنے والی گرم جوشی، عزت اور محبت نے انہیں گہرے طور پر متاثرکیا ہے، جسے الفاظ میں سمیٹنا میرے لیے انتہائی مشکل ہے۔ انہوں نے سی ایف شوکت علی خان کی بصیرت افروز قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسی منظم، متحرک اور باہمی احترام پر مبنی ٹیم کا حصہ بننا ان کے لیے ایک اعزاز سے کم نہیں انہوں نے مزید کہا کہ پوٹھوہار ریجن میں گزارا گیا وقت، یہاں حاصل ہونے والے تجربات اور ساتھیوں کی محبتیں ان کی زندگی کے حسین یادگار لمحات میں ہمیشہ شامل رہیں گی، اور دی جانے والی عزت و مہربانیوں کو تادیر اپنے دل میں محفوظ رکھیں گے،تقریب کے اختتام پر میزبان افسران کی جانب سے سدھیر احمد مغل کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا، جبکہ شرکاء نے اس الوداعی نشست کو ایک ناقابلِ فراموش لمحہ قرار دیا،




