اہم خبریںجہلم

جہلم : ضلعی انتظامیہ جہلم کی جانب سے عیدالاضحیٰ پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں

باتسلیمات ضلعی آفیسر اطلاعات حکومت پنجاب، جہلم

جہلم : ضلعی انتظامیہ جہلم کی جانب سے عیدالاضحیٰ پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ڈالنے کے لیے شہریوں کو فری شاپنگ بیگ فراہم کیے جائیں گے۔ سینٹری ورکرز شہریوں کو بیگ گھر گھر جا کر تقسیم کریں گے اس کے علاوہ ضلع بھر میں مختلف مقامات پر میونسپل کمیٹیوں کی جانب سے ڈسٹریبیوشن پوائنٹس بھی قائم کیے جائیں گے جہاں سے شہری شاپنگ بیگ حاصل کر سکتے ہیں۔ شہری آلائشیں سٹرکوں اور گلیوں میں پھینکنے کی بجائے شاپنگ بیگ میں ڈال کر قریبی فلتھ ڈپو تک پہنچائیں گے جہاں سے میونسپل کمیٹی کا عملہ اس کو ڈمپنگ پوائنٹس تک لے کر جائے گا تاکہ آلائشوں کو مناسب انداز سے تلف کیا جا سکے اور شہر میں تعفن اور گندگی نہ پھیلے۔ ڈپٹی کمشنر کامران خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آلائشیں ڈالنے کے بعد بیگ کو اچھی طرح سے بند کریں تاکہ گند باہر نہ گرے، گلی، محلوں یا سیوریج نالوں میں آلائشیں نہ پھینکی جائیں جو بارشوں کے دوران بند ہو کر مصیبت کا باعث بنے۔ انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے ایام کے دوران عوامی مقامات، کھلی جگہوں، سڑکوں اور گلیوں میں قربانی کے جانوروں کے سری پائے جلانے اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو نہروں، نالیوں اور سیوریج لائنز میں پھنکنے پر دفعہ 144 کا بھی نفاذ کیا گیا ہے، جس کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی کی جائے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You