
جہلم : ضلعی انتظامیہ جہلم اینٹوں کے بھٹوں کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی کیلئے متحرک۔
ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ وقار حسین نے اینٹوں کے بھٹوں پر اچانک چھاپے مارے اور زگ زیگ ٹیکنالوجی استعمال نہ کرنے والے بھٹوں کو مجموعی طور پر 2 لاکھ 10 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے۔ حکومت نے بھٹہ مالکان کو ہدایت جاری کر رکھی ہے کہ وہ نئی ٹیکنالوجی زگ زیگ کا استعمال کریں، بھٹہ مالکان نے نئے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پرانا طریقہ اپنا رکھا تھا۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ حکومتی قوانین کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔
رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم



