اہم خبریںجہلم

جہلم : ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن ،بابر سرفراز الپا کا محرم الحرام کےسلسلہ میں ضلع جہلم کادورہ

جہلم : ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن ،بابر سرفراز الپا کا محرم الحرام کےسلسلہ میں ضلع جہلم کادورہ ،

آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا کی ڈی پی او آفس جہلم میں امن کمیٹی کے ممبران،ایس ڈی پی اوز ،ایس ایچ اوز ضلع ہذا اور انچارج برانچز کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد اور محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کے روٹس کا وزٹ، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ اور ایس پی انویسٹیگیشن جہلم بھی ہمراہ،

ڈی پی او جہلم نے محرم الحرام کے دوران کیے جانے والے سیکورٹی اور دیگر انتظامات کے بارے میں آر پی او راولپنڈی کو پریزنٹیشن اور بریفنگ دی،

آر پی او راولپنڈی نے ممبران امن کمیٹی سے محرم الحرام کے حوالے سے تفصیلاً ملاقات کی،

آر پی او راولپنڈی نے جلوس کے روٹ پر پوائنٹ وائز سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا،

آر پی او راولپنڈی اور نےمحرم الحرام کے حوالے سے امام بارگاہوں اور جلوس کے روٹ اور راستوں میں لگے کیمروں کا جائزہ لیا،

آر پی او راولپنڈی نے متعلقہ افسران کو جلوس اور مجالس کےفول پروف سیکورٹی یقینی بنانے کے لئے ہدایات دیں،

پولیس افسران و اہلکاروں کو پوری مستعدی سے موثر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت،

آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او جہلم نے منتظمین سے محرم الحرام کے ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے پر بات چیت کی،

جہلم شہر میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

محرم الحرام میں ہمہ وقت مربوط و موثر سیکورٹی یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے، آر پی او راولپنڈی بابر سرفرا زالپا

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You