جہلم

جہلم رائل لائنز کلب” کی سالانہ میٹنگ میں نئے سال کے عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری

"جہلم رائل لائنز کلب” کی سالانہ میٹنگ میں نئے سال کے عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری کا انعقاد

نوید بٹ آف چک جمال نے نئے سال کا ایجنڈا اور فلاحی سرگرمیاں شروع کرنے کے لیئے اپنے عزم کا اظہار کیا

جہلم ( بیورو رپورٹ ) گزشتہ روز ایک مقامی ہوٹل میں ایک بین الاقوامی این جی او کا حصہ "جہلم رائل لائنز کلب” کی سالانہ میٹنگ میں نئے سال کے عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری کا انعقاد کیا گیا۔ انسٹالیشن چئیر پرسن سینئر لائن وقار حسین تھے جبکہ کلب کے سابق ڈسٹرکٹ گورنر اور سینئر لائن اسحاق ڈار مہمانِ خصوصی تھے جنہوں نے تمام عہدیداران سے حلف لیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض کلب کے جنرل سیکرٹری میاں شہزاد انجم آف چک جمال نے سرانجام دئیے جبکہ صدر جہلم رائل لائنزکلب نوید بٹ آف چک جمال نے اپنے صدارتی کلمات میں اپنی صدارت کے سال کا ایجنڈا اور فلاحی سرگرمیاں شروع کرنے کے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ نوید بٹ نے کہا کہ انہوں نے انسانیت کی خدمت اور فلاحی کاموں کے لئے اسلام کی ترغیب اور اقدار میں اور لائنز کلب انٹرنیشنل کے منشور میں زبردست مماثلت دیکھ کر اس این جی او کے ساتھ 2014ء میں کام شروع کیا تھا اور اب اُن کے کلب لائنز کا اُن پر اور میاں شہزاد انجم پر زبردست اعتماد ہی ہے کہ اُنہوں نے اس سال کی ذمہ داریاں ہمیں سونپ کر ہمیں سماجی فلاح و بہبود اور انسانیت کی خدمت کرنے کا ٹاسک دیا ہے جسے ہم اِن شأاللہ اپنی ٹرم کے دوران پورا کرکے باقی لائنز کے لئے ایک مثال قائم کریں گے۔ اسحاق ڈار نے اپنے خطاب میں اور بعدازاں کھانے کی میز پر مہمانوں سے جن میں جھلم کی واحد خاتون صحافی صائمہ سحر،طیب طارق اور جھلم کے سینئر وکیل کاشف اسلام سے بات کرتے ہوئے تفصیل کے ساتھ لائنزکلب انٹرنیشنل کے قیام اور اغراض ومقاصد کے بارے میں بتایا۔ میٹنگ میں جہلم رائل لائنز کلب کے ممبران نے شرکت کرکے اپنی نئی قیادت کو یقین دلایا کہ وہ صدر نوید بٹ کے دئیے گئے ایجنڈے کو مکمل کرنے کے لئے بھرپور تعاون کریں گے۔ کلب کی میٹنگ میں مبصر کے طور پر دھنیالہ سے رائے یوسف رضا جبکہ دینہ سے میاں مبشر اور جہلم شہر سے ۔۔۔۔۔۔ ایڈووکیٹ نے خصوصی شرکت کی اور لائنز کی سماجی خدمات کو خوب سراہا۔ باقی عہدیداران میں لائن یاسر مغل، لائن مظہر اکرام، لائن جاوید اسلام قریشی، لائن عادل نصیر، لائن مرزا ساجد، لائن طلال طاہر، لائن مرزا عادل، لائن میاں شعبان اور لائن میاں شیراز آف چک جمال شامل ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You