
جہلم : ضلع جہلم میں نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے ،
اس سے قبل وہ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن گوجرانولہ ڈویژن کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت ضلع کی تعمیرو ترقی، عوام کی فلاح و بہبود اور عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔
رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم



