جہلم

جہلم (ثاقب محمود ) ملک بھر کی طرح جہلم میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے گزشتہ روز

جہلم (ثاقب محمود ) ملک بھر کی طرح جہلم میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام (ف) کی زیر قیادت ریلی نکالی گئی ریلی میں شہر کی سماجی رفاحی فلاحی شہری تنظمیوں کے عمائدین سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ریلی شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی جہلم پریس کلب کے باہر پہنچی جہانپر جے یو آئی ف جہلم سٹی کے جنرل سیکرٹری معروف نوجوان عالم دین مفتی محمد شیر خان نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ، مرد و خواتین کشمیر کی جدوجہد آزادی کیساتھ کھڑے ہیں ہر عالمی فورم پر کشمیریوں پر ہونیوالے مظالم کی آواز اٹھا رہے ہیں مظلوم کشمیریوں کی سیاسی جدوجہد اور ان کے استصواب رائے کے حق کیلئے سیاسی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں مولانا عمیر حنیف عجب خان قاری عبدالرحمن اور مرکزی مسلم لیگ کے رہنما ملک محمد افضل،ضلعی جنرل سیکرٹری چوھدری محمد ہارون نےکہا کہ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیرکے ہر پاکستانی کے دل کے قریب ہے یہ دن پوری دنیا میں جوش و جذبہ سے منایا جارہا ہے جس کا مقصد کشمیریوں کے منصفانہ جدو جہد حق خود ارادیت سیاسی و سفارتی حمایت اور غیر
متزلزل عزم کا اظہار ہےمقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق حاصل ہے وہ استصواب رائے کے ذریعے جس کیساتھ جانا چاہیں جا سکتے ہیں، درحقیقت یہ جدوجہد تحریک پاکستان کا تسلسل ہے آزادی کی تحریک اسی وقت ختم ہو گی اور حقیقی معنوں میں تکمیل پاکستان بھی اسی وقت ہو گا جب کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت ملے گا کشمیریوں نے جدوجہد آزادی کیلئے بے مثال قربانیاں دیں اور مظالم برداشت کئے مگر بین الاقوامی برادری کا ضمیر اس طرح نہیں جاگا جس طرح دیگر واقعات پر جاگتا ہے بھارت نے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت ختم کرنے کا اقدام اٹھایا اور کالے قوانین کا نفاذ کیا کشمیریوں کو جن انسانی حقوق سے محروم کیا گیا اس سے ہم دنیا کو آگاہ کرتے رہیں گے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You