اہم خبریںجہلم

جہلم : تھانہ منگلا کے علاقہ آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ کا معاملہ

جہلم : تھانہ منگلا کے علاقہ آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ کا معاملہ، ڈی پی او جہلم کا نوٹس، ڈی ایس پی صدر سے واقعہ کی رپورٹ طلب،

ملزم محمد رحمن کو برآمدگی کے لئے لے جانے والی پولیس پارٹی پر مسلح ملزمان کی فائرنگ ، زیر حراست ملزم چھڑا کر فرار ہونے والے ملزمان کا پولیس سے سامنا،

ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی کے تعاقب پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ،
پولیس پارٹی کی مناسب حکمت عملی اپناتے ہوئے حفاظت خود اختیاری کے تحت ہوائی فائرنگ،

اس دوران ملزم محمد رحمن اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بن کر شدید زخمی ہو گیا،

زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانجق ہو گیا،

ملزم محمد رحمن نے خاتون سمیت02 شہریوں کو اغواء کے بعد ہتھوڑے کے وار سے قتل کر کے نعشیں اپنے گھر میں دفنا دی تھیں،

ملزم محمد رحمن ایک خطرناک سیریل کلر تھا جو قبل ازیں دوران نقب زنی ماں بیٹی کے قتل سمیت 05 دیگر مقدمات قتل میں بھی ریکارڈ یافتہ تھا،

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صدر اور ڈی ایس پی سی آئی اے پولیس نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے،

ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن میں تیزی لائی جائے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی پولیس افسران کو ہدایت

قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کاوش عمل میں لائی جائیگی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You