جہلم

جہلم: تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع جہلم کا ماہانہ اجلاس منعقد

جہلم: تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع جہلم کا ماہانہ اجلاس منعقد

جہلم (عبدالرحمن قادری )تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع جہلم کا ماہانہ اجلاس ہفتہ کے روز منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری تنظیم اساتذہ پاکستان پنجاب ڈاکٹر عبدالرزاق خان نیازی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز مولانا عبدالمجید صاحب نے مطالعہ قرآن سے کیا، جبکہ سیکرٹری ضلع محمد انور سہیل نے درسِ حدیث پیش کرتے ہوئے آخرت کی تیاری اور نفس کی خواہشات سے بچنے کی تلقین کی۔
اجلاس میں شرکاء نے اپنی دینی و تنظیمی سرگرمیوں سے متعلق انفرادی رپورٹس پیش کیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالرزاق خان نیازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم اساتذہ پاکستان کا مقصد نیک بننا اور نیکی کو فروغ دینا ہے، تاکہ اساتذہ طلبہ کے لیے عملی نمونہ بن سکیں۔ انہوں نے کہا کہ استاد قوم کی تعمیر کرتا ہے اور تنظیم اساتذہ پاکستان پورے ملک میں اساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے سرگرم عمل ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ تنظیم کسی ایک کیڈر، فرقے یا مسلک کی نمائندہ نہیں بلکہ پرائمری سے یونیورسٹی سطح تک تمام اساتذہ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرتی ہے۔ آخر میں ضلعی صدر مطیع الرحمان قاضی نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ نئے شامل ہونے والے اساتذہ کو 2026 کی ڈائری اور ماہنامہ افکارِ معلم پیش کیا گیا۔ اجلاس کا اختتام دعا پر ہوا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You