جہلم

جہلم( بیورورپورٹ) سرکاری و نجی سکولز و کالجز میں طلبا و طالبات صاف پانی سے محروم

جہلم( بیورورپورٹ) سرکاری و نجی سکولز و کالجز میں طلبا و طالبات صاف پانی سے محروم ، واٹر فلٹریشن پلانٹس غیر فعال، کئی دہائیاں قبل تعمیر کی گیئں پانی والی ٹینکیاں گندی و زنگ آلود، نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر میں معتدد سرکاری و نجی سکولز کالجز میں زیر تعلیم بچیاں اور بچوں کو صاف پانی کی فراہمی نہیں ہورہی ، گندے اور بغیر فلٹر پانی کی سپلائی نونہالوں کو کی جاتی ہے۔ طلبا و طالبات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سکولز وکالجز میں تعمیر پانی کی ٹینکیاں اور پائپ لائنوں میں کائی اور زنگ جم چکا ہے جس سے گزر کر آنے والا پانی استعمال کے قابل نہیں ہوتاجبکہ سکولوں میں نصب کی گئی ٹینکیوں کی بھی صفائی کا کوئی معقول انتظام نہ ہونےسے انتہائی ناقص اور آلودہ پانی استعمال کرنے پرمجبور ہیں، شہر میں واقع اکثروبیشتر پرائمری ومڈل سکولوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ غیرفعال ہیں سینکڑوں طلبہ وطالبات گھروں سے پانی ساتھ لانے پر مجبور ہیں، والدین نے ڈپٹی کمشنر،سی ای او ایجو کیشن سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You