جہلم ایس ایچ او چوٹالہ اور ٹیم کی اہم کاروائی، جعلی ویٹرنری ڈاکٹر سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار،
چوٹالہ پولیس نے اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویٹرنری ڈاکٹر محمد عثمان کو متعلقہ سامان وآلات سمیت گرفتار کر لیا،
ملزم سے متعلقہ سامان و آلات برآمد کر لئے گئے،
جبکہ
دوسری کاروائی میں ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم علیم شاہ کو گرفتار کر لیا گیا،
ملزم سے ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور معہ راؤنڈز برآمد کر لیے گئے،
ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں،
جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ



