جہلم

جہلم : ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم کی اہم کاروائی،ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث 03ملزمان گرفتار،نقدی

جہلم : ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم کی اہم کاروائی،ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث 03ملزمان گرفتار،نقدی،واردات میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور کار برآمد

تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قلیل وقت میں ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث 03 ملزمان گرفتار،ملزمان سے نقدی 01 لاکھ روپے،واردات میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن اور واردات میں استعمال ہونے والی کار برآمد کر لی گئی،

ملزمان ڈکیتی کے واردات میں ملوث تھے جن کو جدید سائنٹیفک طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،

شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You