جہلم۔روہتاس روڈ جو کہ کافی عرصہ پہلے تعمیر ہوئی تھی آج وہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور لوگوں کے لیے پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہے جس پر جہلم کے ممتاز سماجی و سیاسی رہنما نعیم احمد بھٹی نے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ظفر اقبال سے اس کو تعمیر کروانے کا مطالبہ کیا ہے جس پر رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ظفر اقبال اور ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے ترجیحی بنیادوں پر اس کا سروے کروا کر سڑک دونوں اطراف پانی کی نکاسی کے لیے نالے بنانے کی حکمت عملی تیار کروائی جبکہ پہلے سے موجود نالوں کی جو کہ بند تھے جس کیوجہ سے سڑک پر پانی کھڑا ہوتا تھا اور لوگوں کے لیے عذاب کا منظر پیش کرتا تھا اس کی صفائی شروع کروا دی گئی ہے جبکہ رکن صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال نے کہا کہ ہماری حکومت پنجاب میں میگاپراجیکٹ مکمل کروانا چاہتی ہے تا کہ لوگوں کا اس کا اجتماعی فائدہ ہو نعیم احمد بھٹی نے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ظفر اقبال اور ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کا اس اچھے اقدام پر شکریہ ادا کیا۔
متعلقہ مضامین
مرزا صداقت علی ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم کی اہم کارروائی،سال 2024 سے اقدام قتل کے مقدمہ میں
54 منٹس پہلے
چوہدری اللہ دتہ ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم کی اہم کاروائی،بوگس چیک کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار
2 گھنٹے پہلے
یہ بھی چیک کریں
Close

