اہم خبریںجہلم

جہلم۔ڈپٹی کمشنر اور چوہدری ظفر اقبال کے مشکور ہیں جنہوں نے روہتاس روڈ کا سیوریج کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر شروع کروایا،نعیم احمد بھٹی

جہلم۔روہتاس روڈ جو کہ کافی عرصہ پہلے تعمیر ہوئی تھی آج وہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور لوگوں کے لیے پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہے جس پر جہلم کے ممتاز سماجی و سیاسی رہنما نعیم احمد بھٹی نے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ظفر اقبال سے اس کو تعمیر کروانے کا مطالبہ کیا ہے جس پر رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ظفر اقبال اور ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے ترجیحی بنیادوں پر اس کا سروے کروا کر سڑک دونوں اطراف پانی کی نکاسی کے لیے نالے بنانے کی حکمت عملی تیار کروائی جبکہ پہلے سے موجود نالوں کی جو کہ بند تھے جس کیوجہ سے سڑک پر پانی کھڑا ہوتا تھا اور لوگوں کے لیے عذاب کا منظر پیش کرتا تھا اس کی صفائی شروع کروا دی گئی ہے جبکہ رکن صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال نے کہا کہ ہماری حکومت پنجاب میں میگاپراجیکٹ مکمل کروانا چاہتی ہے تا کہ لوگوں کا اس کا اجتماعی فائدہ ہو نعیم احمد بھٹی نے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ظفر اقبال اور ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کا اس اچھے اقدام پر شکریہ ادا کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You