جہلم
جہلم۔ملک بھر کی طرح جہلم میں بھی یوم دفاع پاکستان کے موقع پر جہلم موویز اینڈ فوٹوگرافرز کی طرف

جہلم۔ملک بھر کی طرح جہلم میں بھی یوم دفاع پاکستان کے موقع پر جہلم موویز اینڈ فوٹوگرافرز کی طرف سے شہداء پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ریلی کا اہتمام کیا گیا
ریلی سول لائن،شانداد چوک جادہ روڑ سے ہوتی ہوئی میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر پارک اختتام پزیر ہوئی ریلی کے شرکاء نے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیوں اور بہادری کی یاد تازہ کرنا ہماری قوم کی شان اور عزم کو مزید مستحکم کرتا ہے۔ شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کی عظمت کو خراج تحسین پیش کرنا ہماری ذمہ داری ہے اخر میں میجر محمد اکرم شہید کی یادگا رپر دعا کی اور پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے جبکہ شرکاء نے پا کستان کے پرچم اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر شہداء کے نعرے درج تھے



