
جہلم۔(رانا نویدالحسن)اعلی کارکردگی کی بنیاد پر اے ایس آئی مرزامحمد فیاض کو آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے سی سی ون سرٹفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا مرزامحمدفیاض اے ایس آئی (سی آئی اےکرائم فائٹر)

تھانہ منگلا کینٹ کی حدود ہونے والے اندھے قتل میں ملوث بیوی اور اسکے آشناکوشب روز محنت سے اس اندھے قتل کی گتھی کو کھول دیا یہ قتل جہلم پولیس کے چلینج بن گیا تھا ملزمان کو گررفتار کرکے قانون کے کہٹرےمیں کھٹرا کیا آئی جی پنجاب کی جانب سے لاہور بلا کر تقریب میں نوازا گیا تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس کے بہترین اور قابل فخر اےایس آئی مرزا محمد فیاض کے لیے ایک اور اعزاز ۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سی سی ون سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا گیا مرزا فیاض کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ محکمہ پولیس میں نیک نیتی سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دی ہے جس کا اللہ تعالی نے مجھے صلہ دیا ہے*



