جہلم

جہلم(میاں محمد ساجد)مختلف محکموں میں کرپشن کی شکایات ہیں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او بہترین فرائض

جہلم(میاں محمد ساجد)مختلف محکموں میں کرپشن کی شکایات ہیں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او بہترین فرائض ادا کر رہیے ہیں عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔

اعجاز جنجوعہمسلم لیگ ن کے ضلعی صدر حافظ اعجاز جنجوعہ نے پبلک سیکرٹریٹ میں دیگر تنظیمی عہدیداران کے ہمراء پرہجوم پریس کانفرنس کی

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مسلم لیگ ن ضلع جہلم کے صدر حافظ اعجاز جنجوعہ نے دیگر تنظیمی عہدیداران کے ہمراء پبلک سیکرٹریٹ میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نجی ہاوسنگ سوسائٹی نے اپنی قبضہ مافیا کی کاروائیوں پر پردہ ڈالنے کےلیے ڈپٹی کمشنر جہلم کے خلاف کروڑوں روپے رشوت لینے کا جھوٹا اور بےبنیاد پراپیگنڈا کیا جو بےنقاب ہوچکا ہے انہوں نے مذید کہا کہ محکمہ مال اور پولیس سمیت دیگر محکموں میں کرپشن کی شکایات موصول ہو رہی ہیں لیکن ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی اور ڈی پی او ناصر باجوہ بہترین فرائض سرانجام دیتے ہوئے اپنے ماتحتوں کے خلاف میرٹ پر کاروائیاں کر رہیے ہیں عوام کو اپنے نمائندوں سے بھی شکایات ہیں ہمارا ضلع جہلم کی عوام کو پیغام ہے کہ وہ اپنے مسائل کو انتظامیہ اور اعلی حکام تک پہنچانے کےلیے ن لیگ کے ضلعی پبلک سیکرٹریٹ تشریف لائیں حافظ اعجاز جنجوعہ نے مذید کہا کہ جہلم پنڈدادنخان ڈیول کیرج وے کو سنگل روڈ بنانے کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے پہلے مرحلے میں ایک سائیڈ بنے گی پھر دوسری سائیڈ مکمل کی جائے گی فواد چوہدری نے سیاسی مفاد کےلیے بغیر فنڈز جاری کروائے اپنے آخری دنوں میں سڑک کی تعمیر کا کام شروع کروا دیا تھا اگر وہ سڑک کے کام سے مخلص ہوتے تو تمام فنڈز جاری کروا دیتے معاہدے کے مطابق ہر مالی سال میں چار ارب روپے جاری ہونے ہیں اس طرح 17 ارب کی سڑک کو مکمل ہونے میں چار سال لگے گے جہلم کو پٹواریوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا تمام وارڈز کے ن لیگی نمائندوں کو ہدایت جاری کیں ہیں کہ وہ عوام سے رابطے مضبوط کریں اور حکومتی منصوبوں کو عوام تک پہنچا کر مستفید کرانے میں اپنا کردار ادا کریں

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You