جہلم(ملک وسیم اختر )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم کے سالانہ انتخابات: راجہ شکیل گروپ

جہلم(ملک وسیم اختر )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم کے سالانہ انتخابات: راجہ شکیل گروپ کی شاندار فتح،ملک رضوان احمد صدر اورعبدالرحمن برگٹ جنرل سیکرٹری منتخب
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم کے سالانہ انتخابات 2025-26 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا، جس میں راجہ شکیل گروپ کے امیدواروں نے میدان مار لیا۔ صدر، جنرل سیکرٹری اور دیگر اہم عہدوں پر راجہ شکیل گروپ کے امیدوار کامیاب ہوئے۔
تفصیلات: کے مطابق
صدر:
ملک رضوان احمد نے 294 ووٹ حاصل کر کے صدر کے عہدے پر کامیابی حاصل کی، جبکہ ان کے مد مقابل راجہ عتیق عالم 234 ووٹ حاصل کر سکے۔
جنرل سیکرٹری:
عبدالرحمن برگٹ نے 293 ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے، ان کے مد مقابل چوہدری جبران طارق نے 233 ووٹ حاصل کیے۔
نائب صدر:
مہوش چوہدری نے 272 ووٹ حاصل کر کے نائب صدر کے عہدے پر کامیابی حاصل کی، جبکہ ان کی حریف شازیہ نیئر نے 256 ووٹ حاصل کیے۔
جوائنٹ سیکرٹری:
زین مظہر 263 ووٹ لے کر جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے، جبکہ ان کے مد مقابل محمد شیراز اطہر کیانی نے 257 ووٹ حاصل کیے۔
ایگزیکٹو ممبران:
عاطف شکیل، چوہدری ولید احمد، اور یاسر علی ایگزیکٹو ممبران کے طور پر منتخب ہوئے۔
وکلاء برادری کی مبارکباد:
انتخابات کے بعد کامیاب امیدواروں کو وکلاء برادری کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی۔ نو منتخب عہدیداران نے بار کے وکلاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بار کی بہتری اور وکلاء کی فلاح کے لیے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
یہ انتخابات ڈسٹرکٹ بار کی تاریخ میں ایک اہم موقع قرار دیے جا رہے ہیں، جہاں وکلاء نے بڑے جوش و خروش سے اپنی قیادت کا انتخاب کیا




