اہم خبریںجہلم

جہلم(رانا نوید الحسن)محکمہ ہائی وے پنجاب راولپنڈی ڈویژن کے افسران کی عدم دلچسپی کے

جہلم(رانا نوید الحسن)محکمہ ہائی وے پنجاب راولپنڈی ڈویژن کے افسران کی عدم دلچسپی کے باعث ٹھیکیدار چک براہم کی مین روڈ کی تعمیر کو ادھوری چھوڑ کر رفو چکر ہوگیا تفصیلات کے مطابق چک براہم کی خستہ حال سڑک کی تعمیر کرنیوالا ٹھیکیدار اعلی افسران کی عدم دلچسپی کیوجہ سے تعمیر ادھوری چھوڑ کر رفو چکر ہوگیا خستہ حال سڑک کی وجہ چک براہم سمیت گردونواح کے رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا رہا ہے جبکہ تین ماہ سے تعمیر رکی ہوئی ہے اور اہلیان کو اپنے مریضوں کو ہسپتال پہنچانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان کوروزمرہ کے کام ٹوٹی سڑک کیوجہ سے بہت دشواری کا سامنا ہے اہلیان چک براہم سمیت دیگر دیہاتوں کے رہائشیوں نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار ،کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی تعمیر کو فی الفور مکمل کیا جائے اور ذمہ دار ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You