جناح پریس کلب کی پروقار تقریب تقسیم اسناد اور نوٹیفکیشن برائے عہدیداران یونین کلب کراچی میں منعقد

*جناح پریس کلب کی پروقار تقریب تقسیم اسناد اور نوٹیفکیشن برائے عہدیداران یونین کلب کراچی میں منعقد ہوئی*


*بانی چیئرمین جے پی سی ڈاکٹر صوفی راؤ ناصر کی جانب سے نو منتخب عہدیداروں کو تقررنامے دیئے گئے*
*قاضی محمد وسیم کو سینٹرل پریزیڈنٹ آف پاکستان کا نوٹیفکیشن اور کارڈ جاری کیا گیا*
*ایم ایس قریشی کو کنوینر برائے آئین و منشور کمیٹی کا تقرر نامہ پیش کیا گیا*
*تمام عہدیداران کی تقرری JPC کی فاؤنڈر ایگزیکٹو کمیٹی کی منظوری سے کی گئی۔ چیئرمین ڈاکٹر صوفی راؤ ناصر*
*صحافی، بزنس کمیونٹی، سیاسی و سماجی رہنماؤں سمیت شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت*
*یونین کلب کے سبزازار پر جناح پریس کلب کی پروقار تقریب میں میلے کا سماں*
*سینٹرل پریزیڈنٹ قاضی وسیم اور انتظامیہ نے شرکاء کی امد پر شکریہ ادا کیا*
کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) جناح پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو تقررنامے جاری کرنے کیلئے ایک پروقار تقریب یونین کلب کراچی کے سبزازار پر منعقد کی گئی۔
تقریب کی صدارت بانی چیئرمین ڈاکٹر صوفی راؤ ناصر نے کی۔ اس موقع پر چیئرمین نے فاؤنڈر ایگزیکٹو کمیٹی کی منظوری کے بعد جے پی سی کے سینٹرل پریزیڈنٹ آف پاکستان اور آئین و منشور کمیٹی کے کنوینر کو تقررنامے پیش کئے گئے۔
اعلامیہ کے مطابق سینئر صحافی قاضی محمد وسیم کو انکی صحافتی خدمات کے پیش نظر چیئرمین ڈاکٹر صوفی راؤ ناصر نے ایم ایس قریشی کیساتھ سینٹرل پریزیڈنٹ آف پاکستان کا نوٹیفکیشن اور کارڈ پیش کیا۔ جبکہ ایم ایس قریشی کی صحافتی و سماجی شعبہ میں گرانقدر خدمات پر کنوینر برائے آئین و منشور کمیٹی تقرری عمل میں لائی گئی اور انہیں بھی چیئرمین ڈاکٹر صوفی راؤ ناصر نے سینٹرل پریزیڈنٹ کے ساتھ تقررنامہ اور کارڈ پیش کیا۔ تقریب میں سیاسی، سماجی، بزنس کمیونٹی، صحافی برادری اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت سے یونین کلب میں خوبصورت سماں بندھ گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بانی چیئرمین نے بتایا کہ آج جن دوستوں کو ذمہداریاں عائد کی گئی ہیں حقیقت میں یہ انہی عہدوں کے اہل ہیں۔ لیکن پھر بھی جے پی سی کے ادارے میں تمام اہم فیصلے فاؤنڈر ایگزیکٹو کمیٹی کی مشاورت سے کئے جاتے ہیں اور کمیٹی کے ہر فیصلے کی چیئرمین سے توثیق کرائی جاتی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب سینٹرل پریزیڈنٹ قاضی محمد وسیم نے کہا کہ چیئرمین صوفی راؤ ناصر اور انکی ٹیم نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے میری بھرپور کوشش ہوگی کہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے نبھا سکوں۔ مرکزی صدر قاضی وسیم نے مزید کہا کہ جناح پریس کلب کیلئے کوئی شہر یا علاقہ مخصوص نہیں ہے بلکہ ہم جے پی سی کو صحافی برادری کی فلاح و بہبود اور خدمت کیلئے ملک بھر میں پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چند شہروں میں دفاتر کی بات ہوگئی ہے اور جلد ہی جناح پریس کلب کے بورڈ لگادیئے جائیں گے۔ اس موقع پر تقریب میں موجود سینئر صحافی نو منتخب کنوینر آئین و منشور کمیٹی ایم ایس قریشی نے کہا کہ آپ سب نے مل کر جے پی سی کے دائرے کو پاکستان کے ہر شہر اور ڈسٹرکٹ میں پھیلانے کے لئے ہر ممکن کوششیں کرنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین صوفی راؤ ناصر نے جو وزن اور نظریہ ہمارے صحافی بھائیوں کو دیا ہے۔ اس کی قدر کرنی چاہئے اور اس پودے کو ہراول درخت بنانے کے لئے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ایم ایس قریشی نے کہا کہ وہ بھی چیئرمین کے وزن اور جو ذمہداری عائد کی گئی ہے اس کی مکمل پاسداری کرینگے۔ جناح پریس کلب کی مختصر مگر پروقار تقریب میں شریک خصوصی طور پر مہمانوں میں عبدالخالد، عبدالسلیم شاہ، عامر عطا، محمد ذیشان، محمد مزمل، ڈاکٹر یعقوب انصاری، مشتاق احمد عباسی، سبین ذیشان، وومن پریس کلب کی یاسمین راشد، جناح پریس کلب کراچی کے سیکریٹری جنرل دانش مرزا، نائب صدر بلال ملک، خازن ارشاد احمد، ایگزیکٹو ممبر جاوید رانا اور رابطہ سیکرٹری راشد قریشی، وقار قریشی بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر بابائے قوم بانی پاکستان حضرت قائد اعظم کے لئے خصوصی طور پر دعائیں کی گئی اور جے پی سی کی کراچی و سینٹرل عہدیداروں کی کامیابی و ترقی کے لئے نیک جذبات کا اظہار کرتے ہوئے یکجہتی کیلیے دعا کی گئی۔ تقریب کے آخر میں سینٹرل پریزیڈنٹ قاضی وسیم اور انتظامیہ کی جانب سے شرکاء کی آمد پر شکریہ ادا کیا گیا۔




