جلالپورشریف : میں گزشتہ رات 10 بجے تھانہ جلالپورشریف کے قریب وگھ سٹاپ پر گجر مارکیٹ
جلالپورشریف : میں گزشتہ رات 10 بجے تھانہ جلالپورشریف کے قریب وگھ سٹاپ پر گجر مارکیٹ میں قاٸم باربر شاپ میں جنید نامی اوباش گُھس آیا اور دُکان کے مالک 23سالہ ارسلان کو کولڈ ڈرنک منگوانے کا کہا اور کولڈ ڈرنک پینے کے بعد جنید نامی اوباش نے باربر ارسلان پر تیز دھار چاقو سے حملہ کر دیا اور چاقو کے پے درپے وار کر کے باربر شاپ کے مالک ارسلان کو شدید زخمی کر دیا ارسلان خون میں لت پت زمین پر گر گیا شورو واویلا سن کر مارکیٹ کے لوگ جمع ہوتے ھی حملہ آور موقع سے بھاگ گیاحملہ آور جلالپورشریف کا رہاٸشی ھے اور قبل ازیں متعدد افراد پر حملہ کر کے زخمی کر چکا ھے ارسلان نامی باربر کو تشویشناک حالت میں آر ایچ سی جلالپورشریف منتقل کیا گیا جہاں پر ابتداٸی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم ریفر کردیا گیا جہاں اب زخمی کی حالت خطرے سے باہر بتاٸی گٸی ھے ارسلان کو گلے پر آٹھ سٹیچز اور سر میں چھ جبکہ کان اور آنکھ کے اوپر دو دو سٹیچز لگے اس حوالے سے ارسلان کے والد اور چچا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ھوٸے کہا کہ ہم مقامی تھانے کے SHO کے مشکور ہیں جنہوں نے بروقت ہماری داد رسی کرتے ہوٸے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ھے لہٰذا ہماری حکام بالا سے مزید استدعا ھے کہ اس درندہ صفت ملزم کے خلاف سخت قانونی کارواٸی عمل میں لا کر نشان عبرت بنایا جاٸے تاکہ مزید کسی غریب کا نقصان ھونے سے بچایا جا سکے۔
رپورٹ : عمران حیدرببلی پنڈدادن خان



