جشن عید میلاد النبی ۖکورنگی ٹاؤن میں نہایت شایان و شان طریقے سے منایا گیا

جشن عید میلاد النبی ۖکورنگی ٹاؤن میں نہایت شایان و شان طریقے سے منایا گیا
چیئر مین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ
کراچی(اسٹاف رپورٹ)
جشن عید میلاد النبی ۖ کے سلسلے میں کورنگی ٹاؤن آفس کا ایک مرکزی کیمپ ٹاؤن آفس کے سامنے لگایا گیا جہاں پر آنے والے زائرین کی ٹھنڈے مشروبات سے تواضع کی گئی جلوس کے شرکاء پر گل پاشی اور خوشبو دار اسپرے بھی کیا گیا کورنگی ٹاؤن کی جانب سے لنگرعام کا اہتمام بھی کیا گیا بعدازاں جلوس کے شرکاء میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا اس موقع پر چیئر مین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کے ہمراہ ایم پی اے فاروق اعوان ،ضلع صدر کورنگیPPP جانی میمن ،میونسپل کمشنر کورنگی ماجد علی،جماعت اہلسنت کورنگی کے صدر جمیل امینی ،دعوت اسلامی کے غلام محبوب عطاری ،جماعت اصلاح قوم کے صدر قاضی نور الا سلام شمس، اپوزیشن لیڈر محمد ہارون ، یوسی 11 کے چیئر مین مرتضی میمن ،اسد مجاہد، ڈائریکٹر ایڈمن محمد آصف و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے چیئر مین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور ۖ کی تعلیمات پر عمل کرکے ہم دین و دنیا اور آخرت بھی سنوار سکتے ہیں جشن عید میلاد النبی ۖ کا عمل مسلمانوں کو حضور اکرم ۖ پر درود و سلام جیسے اہم فرائض کی طرف رغبت دلاتا ہے اور قلب و نظر میں زوق و شوق کی فضاء بھی ہموار کرتا ہے ہم انتہائی عقیدت و احترام سے چیئر مین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام نکلنے والے جلوس اور ریلیوں کی قیادت چیئر مین محمد نعیم شیخ نے کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن عید میلاد النبٰی ۖ کا عمل مسلمانوں کو حضور اکرم ۖ پر دوردو سلام جیسے اہم فرائض کی طرف رغبت دلاتا ہے اور قلب و نظر میں زوق و شوق کی فضاء ہموار کرتا ہے سیرت طیبہ کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور جذبہ محبت رسول محفل میلادکلیدی کردار ادا کرتی ہیں اس ہی لئے جشن عید میلاد النبی ۖ میں فضائل ،شمائل ،خصائل اور معجزات سید المرسلین کا تذکرہ اور اسوہ حسنہ کا بیان ہوتا ہے ہمیں اس دن کی سیرت پر عمل کرنے کا عزم کرنا چاہیے تاکہ ہمیں دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل ہو



