اہم خبریںپاکستان

جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر لاپتا افراد کمیشن کے نئے سربراہ مقرر۔

جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر لاپتا افراد کمیشن کے نئے سربراہ مقرر۔

قانون تو پہلے سے موجود ہے، کسی کو لاپتہ کرنا جرم ہے، کسی نے جرم کیا ہے تو ٹرائل کریں، جرم نہیں کیا تو چھوڑ دیں۔جسٹس جمال مندوخیل

اسلام آباد(نمائندہ نازش جبین) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق حکومت نے جسٹس (ر) فقیر محمد کو لاپتا افراد کمیشن کا سربراہ مقرر کردیا۔سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جگہ جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کو لاپتا افراد کمیشن کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ حکومت قانون سازی کے ذریعے لاپتا افراد ٹربیونل بنانا چاہتی ہے اور قانون سازی کیلئے کابینہ کمیٹی کام کررہی ہے۔اس موقع پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ قانون تو پہلے سے موجود ہے، کسی کو لاپتا کرنا جرم ہے، کسی نے جرم کیا ہے تو ٹرائل کریں، جرم نہیں کیا تو چھوڑ دیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You