سندھ

جرنلسٹ پینل کی مذاکراتی کمیٹی کا پہلا اجلاس ۔ اہم فیصلے

جرنلسٹ پینل کی مذاکراتی کمیٹی کا پہلا اجلاس ۔ اہم فیصلے

کراچی : کراچی پریس کلب کا غیر سیاسی غیر جماعتی جرنلسٹ پینل ثابت قدمی سے مستقل مزاجی کیساتھ اپنی مسلسل مخلصانہ جدوجہد سے اپنے خلاف ہونے والے تمام سازشی پروپیگنڈوں اور ہتھکنڈوں کو ناکام بنادیگا۔ جرنلسٹ پینل مذاکراتی کمیٹی کی بدھ کو پہلی میٹنگ کراچی پریس کلب میں ہوئی جس کی صدارت دستور گروپ کے چیئرمین اور مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالجبار خان نے کی میٹنگ میں دستور گروپ کے ڈپٹی چیئرمین ناصر محمود، محمد عارف خان ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کونسل آغا کرم علی شاہ سینئر صحافی سید نعمت اللہ بخاری نے شرکت کی اور پی ایف یو جے کے سابق سیکرٹری ایوب جان سرہندی نے خصوصی طور پر میٹنگ میں شرکت کی جبکہ ایگزیکٹو ممبر جاوید صدیقی مصروفیت کی بناء حاضر نہ ہوسکے البتہ فون پر رابطے میں رہے۔
مذاکراتی کمیٹی کے شرکاء نے کراچی پریس کلب الیکشن اور جرنلسٹ پینل کی اب تک کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ کراچی پریس کلب کے سینئر راہنماؤں اور معزز ممبران سے ملاقاتوں کے حوالے سے اجلاس کو آگاہ کیا مذاکراتی کمیٹی کے شرکاء نے صورت حال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ملاقاتوں کے سلسلے کو مزید تیز کرنے پر زور دیا اور حکمت عملی ترتیب دی جس کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا کہ وہ کراچی پریس کلب کی شناخت کو بحال کرنے اسے غیر سیاسی غیر جماعتی بنانے اور صحافیوں کا نمائندہ و خیر خواہ کلب بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے۔ جرنلسٹ پینل مذاکراتی کمیٹی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی پریس کے آئین یاداداشت انجمن کی کلاز x کے تحت صحافیوں کے بینیفٹ فنڈ کے فوری قیام کیلئے وکلاء سے قانونی مشورے اور اپنا ہوم ورک جلد مکمل کریں گے تاکہ کراچی پریس کلب کی ساٹھ سالہ سے زائد کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کلب ممبران کیلئے حکومت سندھ کے پانچ کروڑ کے فنڈ سے جلد از جلد بینیفٹ فنڈ قائم کر کے آئین کے اس اہم تقاضے کو پورا کیا جا سکے کیونکہ موجودہ حالات میں ضرورت مند صحافیوں کو مالی مدد کی اشد ضرورت ہے فنڈ اور آئینی گنجائش ہونے کے باوجود جسے اب تک نظر انداز کیا گیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کلب ممبران کے پلاٹوں کی لیز قبضہ شدہ پلاٹوں کا متبادل اور نئے ممبرز کیلئے پلاٹوں کے حصول کے حوالے سے آئندہ اجلاسوں میں ایک مربوط حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ جرنلسٹ پینل مذاکراتی اجلاس کمیٹی نے باہمی مشورے سے سینئر صحافی مبشر فاروق کو مذاکراتی کمیٹی کا رکن بنانے کا فیصلہ کیا ہے-

کراچی : (بیوروچیف: جاوید صدیقی)

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You