سندھ

جدوجہد سے خودمختاری تک: صوبہ نگر کے باسی اپنی تقدیر بدلنے کو تیار

کراچی (اسٹاف رپورٹر): صوبہ نگر، جو کہ کراچی کے ضلع وسطی کا ایک پسماندہ علاقہ ہے، کئی مسائل کا شکار رہا ہے۔ دیگر غریب بستیوں کی طرح یہاں کے رہائشی بھی پانی، صفائی اور حفظان صحت (WASH) کے بنیادی مسائل سے دوچار ہیں۔ طویل عرصے تک یہ مسائل حل نہ ہو سکے، کیونکہ انفرادی کوششیں اجتماعی تبدیلی لانے میں ناکام رہیں۔

اکثر غریب علاقوں میں لوگ اپنے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوتے ہیں، جیسے تعلیم، صحت روزگار، گیس، بجلی، آلودہ پانی، بند نالیاں، اور ناقص صفائی کا نظام وغیرہ ۔ لیکن جب یہ مسائل اکیلے حل کرنے کی کوشش کی جائے تو ناممکن محسوس ہوتے ہیں۔ اجتماعی پلیٹ فارم کی عدم موجودگی میں لوگ تنہائی اور بے بسی کا شکار ہو جاتے ہیں اور یہ امید رکھتے ہیں کہ شاید کوئی اور ان کے لیے کچھ کرے گا۔ نتیجتاً، کمیونٹی میں جمود پیدا ہو جاتا ہے اور بنیادی مسائل جوں کے توں رہتے ہیں۔

اس صورتحال کو بدلنے کے لیے کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پروجیکٹ (KWSSIP) نے نیشنل رورل سپورٹ پروگرام (NRSP) کے تعاون سے سماجی متحرک نیٹ ورک قائم کیا۔ اس اقدام کے تحت WASH کمیٹیاں اور ایک کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشن (CBO) تشکیل دی گئی ہے، جو اس علاقے کے لیے ایک انقلابی قدم ثابت ہو رہی ہے۔

اب رہائشی انفرادی جدوجہد کی بجائے اجتماعی طور پر مسائل کے حل کے لیے کام کر رہے ہیں۔ CBO کے قیام نے یہ ممکن بنایا کہ فیصلے چند افراد کی بجائے پورے علاقے کے مفاد کو مدنظر رکھ کر کیے جائیں۔ پانی، حفظان صحت اور صفائی کے مسائل سے لے کر دیگر نوعیت کی پریشانیوں تک، اب یہ کمیٹی اجتماعی حکمت عملی کے تحت اقدامات کر رہی ہے۔

صوبہ نگر میں ایک CBO دفتر بھی قائم کیا گیا ہے، جو باہمی مشاورت، منصوبہ بندی اور عملی اقدامات کا مرکز ہے۔ یہاں کمیونٹی کے نمائندے اور تنظیمی اراکین باقاعدہ اجلاس منعقد کرتے ہیں، سرگرمیوں کا خاکہ تیار کرتے ہیں، اور مسائل کے حل کے لیے اجتماعی فیصلے کرتے ہیں۔ یہ دفتر محض ایک عمارت نہیں بلکہ ایک ایسا مقام ہے جہاں تبدیلی کی بنیاد رکھی جا رہی ہے۔

اس سماجی متحرک نیٹ ورک کے قیام نے علاقے کے باسیوں میں ایک نئی امید جگا دی ہے۔ اب وہ یہ سمجھ چکے ہیں کہ انفرادی کوششوں کی بجائے اجتماعی طاقت زیادہ مؤثر ہے۔

ہمت، جوش اور جذبوں سےلبریز صوبہ نگر کے مکین اب خود اپنی تقدیر بدلنے کی راہ پر گامزن ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You