جامعہ کراچی: سنڈیکیٹ کی ایرانی صدر کو ڈاکٹر یٹ کی اعزازی سند دینے کی منظوری
*جامعہ کراچی: سنڈیکیٹ کی ایرانی صدر کو ڈاکٹر یٹ کی اعزازی سند دینے کی منظوری*
کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) جامعہ کراچی میں گزشتہ روز ہونے والے سنڈیکیٹ کے خصوصی اجلاس نے متفقہ طور پر ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی صدر اسلامی جمہوریہ ایران کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند دینے منظوری دی۔ ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کو ڈاکٹر آف فلاسفی کی اعزازی سند کلیہ معارف اسلامیہ میں دیئے جانے کی منظوری دی گئی ھے۔ واضح رہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کی سفارش سندھ کی سرکاری جامعات کے چانسلر اور گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری کی جانب سے بحیثیت چانسلر کی گئی اور اس سلسلے میں جامعہ کراچی کو گورنر سندھ کی جانب سے باقاعدہ خط موصول ہوا تھا۔ جس پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند تفویض کرنے کے سلسلے میں سندیکیٹ کا خصوصی اجلاس طلب کیا تھا۔




