
لاہور: قومی احتساب بیورو نے جاتی امرا میں اراضی خریدنے کے معاملے میں نائب صدر ن لیگ مریم نواز کو 2 مارچ کو صبح 11 بجے طلب کر لیا۔
یاد رہے اس سے قبل جاتی امرا میں اراضی خریدنے کے معاملے میں نیب لاہور نے مریم نواز کو طلب کیا تھا تاہم وہ ایک گھنٹہ نیب آفس کے باہر انتظار کے بعد واپس چلی گئیں تھیں۔ کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم کے بعد جب مریم نیب آفس پہنچیں تو آفس کا گیٹ بند تھا اور مریم نواز کو اندر جانے نہیں دیا گیا تھا۔



