اہم خبریںکرائمز

ثاقب نثار کے گھر پر دستی بم حملے کا مقدمہ درج، کالعدم تنظیم پر شبہ

ثاقب نثار کے گھر پر دستی بم حملے کا مقدمہ درج، کالعدم تنظیم پر شبہ۔

حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی نے کانسٹیبل سجاد حسین کی مدعیت میں درج کیا ہے۔

لاہور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پر دستی بم حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں گزشتہ رات سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر کے گیراج پر دستی بم حملہ کیا گیا جس کا مقدمہ سی ٹی ڈی نے کانسٹیبل سجاد حسین کی مدعیت میں درج کیا ہے۔ایف آئی آر میں دہشتگردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں جب کہ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہےکہ  حملے میں 3 افراد کانسٹیبل عامرعلی ،خرم شہزاد اور سجاد حسین زخمی ہوئے، حملے سے 2 گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ایف آئی آر کے مطابق دستی بم گیراج اور صحن کے درمیان کھڑی گاڑی پر پھینکا گیا اور حملہ کرنے والوں کا تعلق کسی کالعدم تنظیم سے لگتا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You