اہم خبریںخیبرپختون خواہ

تیراہ کے عوام سخت موسمی حالات، برف باری کے باعث ناقابل بیان مشکلات سے دوچار ہیں۔شاہ فیصل آفریدی

تیراہ کے عوام سخت موسمی حالات، برف باری کے باعث ناقابل بیان مشکلات سے دوچار ہیں۔شاہ فیصل آفریدی

اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو خدانخواستہ یہ صورتحال ایک بڑے انسانی المیے میں تبدیل ہو سکتی ہے۔امیر جماعت اسلامی ضلع خیبر

پشاور (نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امیر جماعت اسلامی ضلع خیبر شاہ فیصل آفریدی کی پشاور پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس،امیر جماعت اسلامی ضلع خیبر شاہ فیصل آفریدی نے پشاور پریس کلب میں تیراہ کے متاثرین کو درپیش شدید انسانی بحران پر ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیراہ کے عوام اس وقت سخت موسمی حالات، برف باری اور بند راستوں کے باعث ناقابلِ بیان مشکلات سے دوچار ہیں۔ بچے، خواتین اور بزرگ کئی کئی دن راستوں میں پھنسے رہتے ہیں، نہ مناسب خوراک میسر ہے، نہ محفوظ ٹرانسپورٹ اور نہ ہی عارضی رہائش کا کوئی بندوبست۔ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو خدانخواستہ یہ صورتحال ایک بڑے انسانی المیے میں تبدیل ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سنگین بحران میں تینوں اہم اسٹیک ہولڈرز یعنی وفاقی حکومت، صوبائی حکومت اور فوج کی جانب سے مجرمانہ غفلت سامنے آ رہی ہے۔ عملی اقدامات کے بجائے صرف بیانات اور نمائشی دورے کیے جا رہے ہیں، جو متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہیں۔شاہ فیصل آفریدی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کے بعض وزراء متاثرہ علاقوں میں جا کر تشہیری ویڈیوز بنانے میں مصروف ہیں، جبکہ زمینی حقائق یہ ہیں کہ اصل متاثرین آج بھی رجسٹریشن، معاوضے اور ٹرانسپورٹ سہولیات سے محروم ہیں۔انہوں نے پُرزور مطالبہ کیا کہ متاثرین کی رجسٹریشن کے نظام کو فوری طور پر سہل، شفاف اور غیر جانبدار بنایا جائے۔تیراہ کے متاثرین کے لیے خوراک، محفوظ ٹرانسپورٹ اور عارضی رہائش کے ہنگامی انتظامات کیے جائیں۔ٹرانسپورٹ اور دیگر مالی امداد براہِ راست اصل متاثرین تک پہنچائی جائے۔برف باری اور بند راستوں کے باعث پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے فوری ریسکیو اقدامات کیے جائیں۔ بھاری مشینری پہنچائی جائے تاکہ برف سے بند راستوں کو فوری طور کھولا جاسکے۔اس موقع پر جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی ضلع خیبر اول گل آفریدی،ڈپٹی جنرل سیکریٹری ضیاء الحق آفریدی ،نائب امیر جماعت اسلامی ضلع خیبر محمد رفیق آفریدی اور دیگر ذمہ داران موجود تھے ۔امیر جماعت اسلامی ضلع خیبر نے کہا کہ یہ آئی ڈی پیز کا پہلا مسئلہ نہیں۔ ماضی میں ،ایف ڈی ایم اے اور فاٹا کے ادوار میں ایسے حالات سے نمٹنے کا تجربہ موجود ہے، اس کے باوجود نااہلی اور غفلت کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔آخر میں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی متاثرینِ تیراہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور اگر فوری عملی اقدامات نہ کیے گئے تو جماعت اسلامی ضلع خیبر بھرپور عوامی اور آئینی جدوجہد کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You