تھانہ ڈومیلی کی حدود میں شہری کو برہنہ کرکے تشدد کرنے کے معاملہ پر ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری

تھانہ ڈومیلی کی حدود میں شہری کو برہنہ کرکے تشدد کرنے کے معاملہ پر ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا فوری نوٹس،
وقوعہ میں ملوث 02 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،
ملزمان نے شہری کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا،حبس بےجا میں رکھا اور ویڈیو بناکر بھتہ بھی وصول کیا،
واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے، جس پر تھانہ ڈومیلی پولیس نے مقدمہ درج کر کے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ملوث 02 ملزمان کو گرفتار کر لیا،
ملزمان نے شہری کو غیر قانونی طور پر حبسِ بے جا میں رکھا، تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کیا،
شہریوں کے جان و مال اور عزت و وقار پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، قانون سے بالاتر کوئی نہیں،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری



