تھانہ پولیس منگلا ضلع میرپور کی منشیات کے خلاف کارروائی، 2 کلو 100 گرام چرس گردا برآمد، 2 ملزمان

تھانہ پولیس منگلا ضلع میرپور کی منشیات کے خلاف کارروائی، 2 کلو 100 گرام چرس گردا برآمد، 2 ملزمان گرفتار
ترجمان میرپور پولیس کے مطابق ایس ایس پی میرپور
خرم اقبال کی جانب سے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری خصوصی احکامات کی روشنی میں
عامر فاروق، ایس ایچ او تھانہ پولیس منگلا نے ہمراہ نفری کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک کار کو روک کر تلاشی لی۔
کارروائی کے دوران کار سے دو پیکٹ چرس گردا، مجموعی وزن 2100 گرام برآمد ہوئے، جس پر کار میں سوار راجہ فرحان غفور ولد عبدالغفور اور سلمہ زوجہ فرحان دختر آمین خان، ساکنان مظفرآباد حال سٹاف کالونی میرپور، کو گرفتار کر لیا گیا۔
ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے انہیں حوالات تھانہ منگلا میں بند کر دیا گیا، جبکہ استعمال
شدہ گاڑی کو قبضہ پولیس میں لے کر مقدمہ میں زیر ضبطی لایا گیا ہے
ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔



