گجرات

تھانہ صدر گجرات پولیس نے ڈکیتی کی بڑی واردات ٹریس کرلی مرکزی ملزم گرفتار، 22 لاکھ 50 ہزار

*تھانہ صدر گجرات پولیس نے ڈکیتی کی بڑی واردات ٹریس کرلی مرکزی ملزم گرفتار، 22 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی برآمد*

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ ضلع مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے بیوپاری جانوروں کی خریداری کیلئے علی الصبح منڈی مویشیاں گجرات آئے، جہاں نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر لاکھوں روپے نقدی لوٹ لی اور فرار ہوگئے۔ ملزمان نے دوران واردات بیوپاریوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

متاثرہ بیوپاریوں کی اطلاع پر انچارج پولیس چوکی غازی چک ملک امتیاز حسین اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ ابتدائی تفتیش کے بعد محمد رفیق سکنہ شیر پور، ضلع مانسہرہ کی مدعیت میں تین نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

واقعہ کی سنگینی کے پیش نظر ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات انسپکٹر اعجاز احمد ، انچارج چوکی غازی چک ملک امتیاز حسین اور انچارج چوکی معین الدین پور سید ثقلین شاہ نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ شب و روز محنت کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور گجرات سیف سٹی سمیت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے۔ پولیس کی پروفیشنل حکمت عملی کے نتیجے میں ملزمان کے زیر استعمال گاڑی کو ٹریس کیا گیا، جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث مرکزی ملزم محمد ستار ولد محمد صدیق سکنہ سمبڑیال، ضلع سیالکوٹ کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم نے دوران تفتیش ڈکیتی کی دو وارداتوں کا اعتراف کیا ۔

پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضہ سے 22 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کردی۔ بیوپاریوں کو 18لاکھ جبکہ ایک اور شہری کے لوٹے ہوئے 4لاکھ 50ہزار روپے ان کے حوالے کئے ۔ جنہوں نے گجرات پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے پولیس ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ڈی پی او گجرات اختر فاروق نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ گجرات پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور جرائم پیشہ عناصر، ڈاکوؤں اور لٹیروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You