گجرات

تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس نے 5 رکنی ضیغما گینگ گرفتارکرلیا 15لاکھ سے ذائد مالیت کے 7عددموٹرسائیکل

تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس نے 5 رکنی ضیغما گینگ گرفتارکرلیا 15لاکھ سے ذائد مالیت کے 7عددموٹرسائیکل،1عددرکشہ،
موبائل فون اورنقدی رقم3لاکھ20 ہزار روپے،وقوعہ میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ5عدد پسٹل30بوربرآمد

تفصیلات کے مطابق *ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی ہدایات پر *ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل چوہدری احسان ظفر سندھو* کی زیر نگرانی لالہ موسیٰ سرکل پولیس کی چوروں،ڈکیتوں کےخلاف کاروائیاں جاری ہیں۔
*ایس ایچ او تھانہ صدرلالہ موسیٰ انسپکٹر فہدالرحمن* نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کوبروئے کارلاتے ہوئے علاقہ تھانہ میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں کرنے والا 5 رکنی ضیغم عرف ضیغما گینگ سرغنہ سمیت گرفتارکرلیا۔گرفتار گینگ سے دوران تفتیش علاقہ تھانہ سے مختلف وارداتوں کے دوران چوری کیے گئے 15لاکھ سے ذائدمالیت کے7عددموٹرسائیکل،1عددرکشہ،
قیمتی موبائل فونز اورنقدی رقم3لاکھ20 ہزار روپے برآمد کرلیے گئے۔جبکہ وقوعہ میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ5عدد پسٹل30بور بھی برآمد کرلیے گئے۔
گرفتار ملزمان میں گینگ کے سرغنہ 1 ضیغم عباس عرف ضیغما ولد احسان اللہ ساکن چیرانوالی 2 علی عباس ولد احسان اللہ ساکن ترکھا 3 خاور ولد شریف 4 سجاول ولد شریف سکنائے ہنجراء 5 زین ولد عبدالغفور ساکن لنڈ پور ضلع گجرات شامل ہیں۔

گرفتارملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

لالہ موسیٰ سرکل کو کرائم فری سرکل بنانا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔کسی بھی جرائم پیشہ عناصر کےساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی
ڈی ایس پی لالہ موسیٰ

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You