
*تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس نے ڈکیتی اورکار سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث شاطر ملزم اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا۔*
*نقدی رقم 1لاکھ 80ہزار روپے۔اور کار برآمد۔*




تفصیلات کے مطابق گذشتہ ماہ علاقہ تھانہ سے اسلحہ کے زور پر ایک کار سنیچنگ کی واردات ہوئی۔وقوعہ کی اطلاع پاکرتھانہ صدر لالہ موسی پولیس فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اورچھنی گئی گاڑی کابیک اپ کیا۔پولیس پارٹی کو دیکھ کرملزم گاڑی چھوڑکرفرار ہوگیا۔جبکہ چھینی گئی گاڑی ریکورکرکے بحفاظت اصل مالک کے حوالےکردی گئ۔ملزم کی گرفتاری کے لیے ڈی پی او گجرات مستنصرعطاءباجوہ کے احکامات پر ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل چوہدری محمد اکرم کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ مہر محمد عتیقsi اور دیگر پولیس افسران پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی گئی۔پولیس ٹیم نے قلیل عرصہ میں انتہائی محنت اورجانفشانی سےجدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئےکارلاتےہوئےکارسنیچنگ اور روڈ رابری جیسے سنگین جرائم میں ملوث شاطر ملزم فہد شمشیر ولد محمد شمشیر سکنہ شریف پورہ راہوالی کینٹ کوگرفتارکرلیا۔جس کے قبضے سے دیگر وارداتوں میں چھینی گئی نقدی رقم1لاکھ 80ہزار روپے اورناجائز اسلحہ پسٹل30بوربرآمد کرلیے۔
شہریوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس کے اہم فرائض میں شامل ہے.
ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل
گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔



