
تھانہ جلالپور شریف کی حدود میں شہری پر تشدد کے معاملے پر ڈی پی او جہلم کا سخت نوٹس
تفصیلات کے مطابق:
مدعی طارق محمود ولد محمد اسلم ساکن چک شادی نے تھانہ جلالپور شریف پولیس کو درخواست دی سبزی منڈی پننوال خریداری کرنے گیا ہوں وہاں پر موجود (1) سونو ولد محمد حنیف سے تلخ کلامی ہو گی جو پیسے لے کر فروٹ نہیں دے رہا تھا اور مجھ سے گھتم گھتا ہو گیا اسی اثناء میں (2)ارشد (3)نوید (4) عزیز خان معہ 2 کس نامعلوم آ گئے جنہوں نے مجھے لاتوں ، مکوں اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا ملزمان نے مجھے ناحق مار پیٹ کر سخت زیادتی کی ہے قانونی کاروائی کی جائے جس پر تھانہ جلالپور شریف پولیس نے فوری طور پر مقدمہ نمبر 235/22 بجرم 148/149 ت پ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔
واقع میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی پنڈدادنخان اور ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف کی نگرانی میں ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔



