تمام کامیاب ممبران ملک اور عوام کی بہتری کیلئے سوچئیں۔خوشدل خان ملک

تمام کامیاب ممبران ملک اور عوام کی بہتری کیلئے سوچئیں۔خوشدل خان ملک
ملکی عوام کو محرومیوں سے نکالنے میں کلیدی کردار ادا کریں۔سابق نگران وزیر خیبر پختونخواہ
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق نگران وزیر خیبر پختونخواہ خوشدل خان ملک نے کہا کہ تمام کامیاب ممبران ملک اور عوام کی بہتری کیلئے سوچیں انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹ کی طاقت سے ہی آپ سب ممبران کو کامیابی ملی ہے جس پر عوام کا شکریہ ادا کریں۔سابق نگران وزیر خیبر پختونخواہ خوشدل خان ملک نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں کیونکہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کامیاب ممبران کی ذمہ داری ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ملکی عوام کو محرومیوں سے بچانے میں کلیدی کردار ادا کریں تا کہ عوام کو بروقت ریلیف مل سکے۔



