تعلیمی انقلاب: ڈی او لٹریسی میمونہ انجم کا ٹلہ جوگیاں کا دورہ

تعلیمی انقلاب: ڈی او لٹریسی میمونہ انجم کا ٹلہ جوگیاں کا دورہ


جہلم (عبدالرحمان قادری) ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی میمونہ انجم نے دور افتادہ علاقے ٹلہ جوگیاں اور گاؤں موگلی کا دورہ کیا اور تعلیمی سہولیات کا جائزہ لیا۔
ڈی او لٹریسی نے مقامی عمائدین اور والدین سے ملاقات کر کے بچوں کی تعلیمی پسماندگی پر تبادلہ خیال کیا اور یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ شرح خواندگی میں اضافے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ علاقے کی تاریخ میں پہلی بار طلبہ و طالبات کے لیے باقاعدہ لٹریسی سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں جہاں مفت تعلیم اور تعلیمی مواد فراہم کیا جائے گا، تاکہ بچوں کو تعلیم کے حصول کے لیے دور دراز سفر نہ کرنا پڑے۔
علاقہ مکینوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ کاوش علاقے میں تعلیمی بہتری کا باعث بنے گی۔




