بے گناہ فلسطینیوں کی قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔اکرام الدین

بے گناہ فلسطینیوں کی قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔اکرام الدین
فلسطینی مسلمانوں کے جاری قتل عام پر اقوام عالم کی خاموشی افسوسناک ہے۔انٹرنیشنل یورپی جرنلسٹ ائی ایچ آر سی
اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل ہیومین رائیٹس کمیشن کے یورپی جرنلسٹ چیف اکرام الدین نے کہا کہ بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کے جاری قتل عام و نسل کشی پر اقوام عالم کی خاموشی افسوسناک ہے انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے فلسطین میں بے گناہ قتل عام و نسل کشی جاری ہے لیکن حکومتوں اور حکمرانوں کی مذمتی بیانات صرف اخباری بیانات تک محدود ہے جو قابل افسوس ہے حکمرانوں کو چاہیے کہ انٹرنیشنل پلیٹ فارم پر فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت اور مظالم کے حوالے سے آواز بلند کریں تا کہ فلسطین میں مسلمانوں کا قتل عام و نسل کشی بند سکے انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں فلسطین میں نہتے شہریوں پر ظلم و بربریت کیخلاف آواز بلند کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں کیونکہ فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ جو ہو رہا ہے انسانیت کی تذلیل ہے۔



