اہم خبریںپنجاب

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ختم، تعلیمی اداروں کو بند نہ کرنے کا فیصلہ

لاہور: کورونا کی صوتحال پر بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ختم ہو گئی جس میں تعلیمی اداروں کو بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن کے بغیر بچے سکول نہیں آ سکتے۔ سکولوں میں بچوں کی کورونا ویکسی نیشن جاری رہے گی۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی اجلاس میں بھی سکول کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سمیت دیگر وزرائے تعلیم نے شرکت کی۔ اجلاس میں اومی کرون کے بڑھتے پھیلائو پر مشاورت اور ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

این سی او سی اجلاس کے دوران ملک میں مارکیٹیوں ، شادی ہالز اور رش والی جگہوں پر ایس او پیز کے عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا، تعلیمی اداروں کو کھلا رکھنے پر غور کیا گیا جس کیلئے تازہ ترین ڈیٹا کے ساتھ کل اجلاس دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You