کھیل

بھارت سے میچ کا کوئی دباؤ نہیں، بہترین پرفارم کرنے کی کوشش کرینگے: حارث رؤف

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں کوئی دباؤ نہیں ہے، بہترین پرفارم کی کوشش کرینگے۔

دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ پاک بھارت میچ کو بھی ایک کرکٹ میچ کی طرح ہی کھیلیں گے، بھارت کو دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں 2 میچ میں شکست دے چکے ہیں، اس بار بھی بھارت کو شکست دینے کی کوشش کریں گے اور دبئی کی کنڈیشن کو دیکھ کر میچ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ گزرگیا اب بھارت کے خلاف میچ پر فوکس ہے، جو غلطیاں کی تھیں وہ نہ دہرائیں تاکہ ٹورنامنٹ میں آگے جائیں اور سیمی فائنل میں کوالیفائی کرسکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں مکمل فٹ ہوں، نیوزی لینڈ سے میچ میں 10 اوورز مکمل کیے، انجری تو کسی بھی لمحے ہوسکتی ہے، کوئی چلتے ہوئے گر کر بھی زخمی ہوسکتا ہے، کچھ چیزیں انسان کی اختیار میں نہیں ہوتیں اس لیے ان کے بارے میں سوچنا بھی نہیں چاہیے۔

حارث رؤف نے کہا کہ فخر زمان اور صائم ایوب کے ٹیم میں نہ ہونے سے ٹیم کمبینیشن خراب ہوگیا ہے، البتہ کچھ اچھے پلیئرز ہیں جو بہتر پرفارم کریں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You