بلوچستان

بلوچستان میں تین سال سے غیر حاضر 114 اساتذہ ملازمت سے برطرف۔

بلوچستان میں تین سال سے غیر حاضر 114 اساتذہ ملازمت سے برطرف۔

2021 سے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کی گئی۔صوبائی محکمہ تعلیم

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بلوچستان میں تین سال سے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔محکمہ تعلیم کے مطابق 2021 سے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کی گئی جس کے تحت114 غیر حاضر اساتذہ کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔محکمہ تعلیم نے بتایا کہ 998 غیر حاضر اساتذہ کو شوکاز اور 429کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں جب کہ صوبے کے 78 غیرحاضر اساتذہ کو معطل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سندھ اور بلوچستان کے محکمہ تعلیم کی جانب سے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You