اہم خبریںپاکستان

بعض امیدواروں کو رقم کے عوض وظائف کی جعلی پیشکشیں ملی ہیں۔رسلان پروخوروف

بعض امیدواروں کو رقم کے عوض وظائف کی جعلی پیشکشیں ملی ہیں۔رسلان پروخوروف

ایسے معاملات کی اطلاع رشین ہاؤس کراچی کو دی جائے کیونکہ یہ فراڈ ہیں۔سربراہ رشین ہاؤس

کراچی (نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق کراچی میں رشین ہاؤس برائے سائنس و ثقافت میں صحافیوں کے لیے ایک بریفنگ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ اجلاس یورال اسٹیٹ پیڈاگوجیکل یونیورسٹی کے وفد کی آمد اور روسی حکومت کے تعلیمی وظائف کی سلیکشن مہم کے آغاز کے حوالے سے تھا۔ وفد کی قیادت ڈاکٹر رومن پوروزوف اور انتون دولگوف نے کی۔ روسی وزارتِ تعلیم، یورال اسٹیٹ پیڈاگوجیکل یونیورسٹی، ہیومینٹیز کے فروغ کے لیے فاؤنڈیشن "مائی اسٹوری” اور روسی مرکز برائے سائنس و ثقافت نے مشترکہ طور پر روسی زبان اور ثقافت کے مفت کورسز شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کورس کا دورانیہ اکتوبر کے آخر تک ہوگا اور ہر شریک طالب علم کو سرٹیفکیٹ دئے جائیں گے۔ ڈاکٹر رومن پوروزوف نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ ان کا پاکستان کا پہلا دورہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2024 میں انہیں کراچی کی جامعات میں روسی زبان پڑھانے کا موقع ملا اور پاکستانی طلبہ نے ایک ہفتے میں ہی روسی زبان کے بنیادی الفاظ اور جملے سیکھ کر اپنی صلاحیتوں کا ثبوت دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی طلبہ بہت باصلاحیت اور عملی سوچ رکھنے والے ہیں۔ اس موقع پر روسی ہاؤس کے سربراہ رسلان پروخوروف نے روسی حکومت کے سالانہ وظیفہ پروگرام کی تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ 15 ستمبر 2025 سے 15 جنوری 2026 تک آن لائن درخواستیں جمع کرائی جا سکیں گی۔ درخواست کے لیے صرف فارم، تعلیمی سند اور پاسپورٹ درکار ہوگا۔ درخواست دینے کا عمل بالکل مفت ہے اور عمر، جنس یا رہائش کی کوئی قید نہیں ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بعض امیدواروں کو رقم کے عوض وظائف کی جعلی پیشکشیں ملی ہیں، جو کہ فراڈ ہیں۔ ایسے معاملات کی اطلاع روسی مرکز برائے سائنس و ثقافت کراچی کو دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ روسی ہاؤس پاکستان میں واحد ادارہ ہے جو یہ سلیکشن کرتا ہے اور اس کی کوئی شاخ یا پارٹنر پاکستان میں موجود نہیں ہے۔رسلان پروخوروف نے مزید بتایا کہ پاکستانی طلبہ میں روسی تعلیم کے بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث اس سال وظائف کی تعداد تین گنا بڑھا دی گئی ہے، تاہم مقابلہ اب بھی دنیا کے مشکل ترین مقابلوں میں شمار ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے آئندہ برسوں میں پاکستانی طلبہ کے لیے وظائف کی تعداد مزید بڑھائی جائے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You